عدالت کی جانب سے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا معطل کیا گیا نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ نے بحال کر دیا ، جس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے صنعتکار مشکل میں پڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے حکم امتناعی خارج کردیا، جس کے بعد بجلی کا فی یونٹ ٹیریف 19 روپے سے بڑھ کر 44 روپے ہونے کا حکومتی نوٹیفکیشن بحال ہونے پر ٹیکسٹائل انڈسٹری کے صنعتکار مشکل میں پڑ گئے۔
لاہورہائیکورٹ سے حکم امتناعی خارج ہونے پر فیسکو نے چار ارب ستر کروڑ روپے کی ریکوری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔
دوسری جانب صنعتکاروں نےوزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اضافی پیسے اقساط میں وصول کرنے کی اپیل کر دی ۔
خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے رواں سال فروری میں گیس اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دی تھی۔