عالمی بلین مارکیٹ اورمقامی صرافہ مارکیٹوں میں کئی روزکے مسلسل اضافہ کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالرکم ہوکر 1955 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے ہیں،ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے سے کم ہو کر دو لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہوگئی ۔
اسی طرح سونے کی فی 10 گرام قیمت 1115 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 67 ہزار 553 روپے ہوگئی۔