ملک میں پراپرٹی کی فروخت پر نان فائلر خریدار اور فروخت کنندہ پر مجموعی ٹیکس 18.5 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یکم جولائی سے مکان، پلاٹ یا فلیٹس کی خریدو فروخت پر ٹیکس بڑھا دیے گئے ہیں، اگر آپ نان فائلر خریدار ہیں تو اب جائیداد کی خریداری پر 7 فیصد کے بجائے 10.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا جبکہ جائیداد فروخت کرنے والے کو 4 کے بجائے 6 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
ان ٹیکسز میں پراپرٹی قدر کی ایک فیصد اسٹیمپ ڈیوٹی جبکہ ایک فیصد ٹاؤن ٹیکس بھی شامل ہے۔
پراپرٹی ڈیلرز ایسو سی ایشن کے رہنما عمران میگرانی کے مطابق فائلر خریدار یا فروخت کنندہ کی صورت میں اب 2، 2 فیصد کے بجائے 3، 3 فیصد ایڈوانس ٹیکس لگے گا۔
ایک فیصد اسٹیمپ ڈیوٹی اور ایک فیصد ٹاؤن ٹیکس ملا کر فائلرز کے درمیان ایک ڈیل پر 8 فیصد ٹیکس وفاقی اور صوبائی حکومت کو ملے گا۔
رواں بجٹ میں 5 سال کے بعد گین ٹیکس یا ایڈوانس ٹیکس نہ لینے کا سلسلہ ختم ہوا اور اب ہر صورت یہ ٹیکس ادائیگی کرنا ہوگی