عالیہ بھٹ کو کیریئر کی وجہ سے پچھتاوا؟

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کام اور خاندان کے درمیان توازن قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران 30 سالہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ میں نے سنیما میں 10 سال مکمل کیے تو اس دوران میری زندگی میں بھی کافی تبدیلی آتی رہی۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ میرے خیال میں ایک وقت تھا جب میں اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور اپنی نیند سمیت ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار تھی اور مسلسل کام اور شوٹنگ کرتی تھی لیکن اب میرا بھی ایک خاندان ہے اور میری ایک بیٹی اور شوہر ہے۔ 

اداکارہ نے کہا کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ میں نے ان 10 سال میں اپنے والدین، بہن اور دوستوں کے ساتھ وقت نہیں گزارا لیکن اب میں ایسا کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یقیناً کبھی بھی کام کرنا نہ چھوڑیں لیکن زندگی میں کچھ توازن پیدا کرنے کی کوشش کریں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ اکثر ہم ایسا نہیں کر سکتے۔ 

عالیہ بھٹ نے کہا کہ اگر مجھے کوئی کام نہیں ہوتا تو میں اکثر اپنے فون کو نہ دیکھ کر اپنی زندگی اور کام میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔

کس طرح خاندان، بیٹی اور کام کے درمیان توازن قائم کرنے کے سوال پر عالیہ بھٹ نے کہا کہ آپ کو کافی اچھا اور ایماندار ہونا چاہیے اور بات چیت کو کھلا رکھنا چاہیے۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ میں اپنے خاندان، دوستوں اور ملنے والوں کے ساتھ بات چیت کھلی رکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔