عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 1957 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے بڑھ کر 214800 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر دس گرام سونے کا بھاؤ 1371 روپے سے بڑھ کر 184156 روپے ہو گیا ہے۔
دوسری جانب فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے۔