یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید کے مداحوں کیلئے خوشخبری

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دو لیجنڈ فنکار، اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ یمنیٰ زیدی اب ڈرامہ شائقین کو ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ وہ ہمایوں سیعد کے مدِ مقابل ایک پروجیکٹ میں کام کرنے جا رہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے اپنی اس پوسٹ کا آغاز بِسْمِ ٱللَّٰهِ سے کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اپنے آنے والے نئے ڈرامہ سیریل ’جینٹل مین‘ کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں۔‘

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اداکارہ کی پوسٹ کے مطابق یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید کے آنے والے نئے ڈرامہ سیریل ’جینٹل مین‘ میں ایک ساتھ کام کریں گے جسے حال ہی میں لانچ ہونے والے نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

یمنیٰ زیدی کی پوسٹ کے مطابق اس ڈرامے کو معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے لکھا ہے۔

یمنیٰ اور ہمایوں کے آنے والے اس نئے پروجیکٹ کی پروڈیوسر، ہمایوں سیعد کی اہلیہ، ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز ہیں۔