فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 1967 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 6200 روپے اور 5216 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 221000 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 189472 روپے کی سطح پر آگئی۔