اسلام آ باد: وزارت پٹرولیم نے روسی خام تیل سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔ رپورٹ کے مطابق روسی تیل عالمی مارکیٹ سے صرف 10 روپے فی لیٹر سستا ہے۔
حکام کے مطابق روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل منگوایا گیا، روسی خام تیل کا حجم 7 لاکھ 15 ہزار بیرل ہے۔
روسی تیل کے دونوں کارگو تقریباً5کروڑ 29 لاکھ ڈالر میں پڑے، اتنا ہی خام تیل عالمی منڈی سے منگواتے تو5کروڑ 72لاکھ ڈالر میں پڑتا۔
رپورٹ کے مطابق روسی خام تیل کے دونوں کارگوز عالمی مارکیٹ سے42لاکھ 9ہزار ڈالر سستے پڑے، روسی خام تیل پی آر ایل ریفائنری میں ریفائن ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریفائن کے دوران 50 فیصد فرنس آئل،50فیصد پیٹرول ڈیزل نکلا، پیٹرول ڈیزل کی شرح کم نکلنے سے بھی قیمت پر فرق پڑے گا۔