سپرماڈل جیجی حدید ممنوعہ نشہ آورمواد رکھنے کےالزام میں گرفتار

معروف امریکی ماڈل جیجی حدید کو جزائر کیمین میں چھٹیاں گزارنے کے دوران چرس رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ سپر ماڈل کو مبینہ طور پر 10 جولائی کو ائرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ نجی طیارے کے ذریعے اپنے دوست کے ساتھ جزائر کیمین پہنچی تھیں۔

کسٹم حکام کو ائرپورٹ پر مبینہ طور پر جیجی کے سامان سے منشیات ملی جس پر انہیں حراست میں لے کر جیل لے جایا گیا، جہاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق دونوں مسافروں کے سامان میں چرس اوراس کے استعمال کا سامان برآمد ہوا، جس کی مقدار کم تھی اور ذاتی استعمال کے لیے معلوم ہوتی تھی۔ ماڈل جیجی حدید اور ان کے دوست کو گرفتاری کے بعد حراستی مرکز لے جایا گیا۔

جیجی اور ان کے دوست میک کارتھی عدالت میں پیش ہوئے جہاں اعتراف جرم کے بعد ان پر ایک ، ایک ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا۔