انٹر بینک میں آج ڈالر کی قدر میں کمی

انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی سامنے آئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 54 پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 158 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 167 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 9 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔