فیروز خان کی اپنے مداحوں سے علیزے پرتنقید نہ کرنے کی درخواست

  کراچی: اداکار فیروز خان نے سابق اہلیہ علیزے سے متعلق مداحوں سے درخواست کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں اداکار فیروز خان نے اپنے مداحوں سے سابق اہلیہ علیزے سلطان پرتنقید نہ کرنے کی درخواست کی۔

فیروز خان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا وہ ہم دونوں کے درمیان تھا اور اب ہمارے درمیان کچھ نہیں ہے۔ یہ بہت اچھا ہوگا کہ میرے مداح علیزے کو تنہا چھوڑ دیں، ان کے لیے آسانی پیدا کریں اور انہیں دوبارہ سکون سے زندگی گزارنے میں مدد فراہم کریں۔

فیروز خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب مزید نفرت نہیں۔ علیزے سلطان کے بارے میں ایک مداح نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ ہم ان کو سپورٹ کریں جنہوں  نے آپ کے سلسلے میں وقار کا مظاہرہ نہیں کیا اور آپ کے نام اور شہرت کو نقصان پہنچایا جس پر فیروز خان نے جواب دیا کہ  ہوسکتا ہے علیزے نے اپنے وقت پر اورانداز میں مجھے سپورٹ کیا ہو۔ مہربان بنیں۔

فیروز خان اور علیزے سلطان میں 2022 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ علیزے سلطان نے فیروز خان پر جسمانی نفسیاتی تشدد کے الزامات عائد کیے تھے۔