عینی جعفری کی بالی وڈ میں انٹری

اداکارہ عینی جعفری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شئیرکی جس میں انہوں نے ’بالی ووڈ‘ اور ’فیچر فلم‘ کے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’ٹیم کام میں سخت محنت کرتی ہے۔‘

یہ تصویر ان کی آنے والی فلم کے سیٹ کی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کے ساتھ اسکرین پر اداکاری کریں گی۔

گزشتہ روز انہوں نےاس فلم کے بارے میں باضابطہ اعلان بھی کیا ہے جس پر صارفین کی جانب سے انہیں بہت پذیرائی ملی ہے۔

واضح رہے کہ عینی جعفری نے اپنے کیریئر کا آغاز سب سے پہلے صرف ایک اشتہار سے کیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراما سیریلزمیں اداکاری کی تھی۔

عینی پاکستانی فلم ’بالو ماہی‘ میں بھی کام کرچکی ہیں۔