ثناء خان نے بیٹے کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر کردی

 ممبئی: بھارت کی سابق اداکارہ ثناء خان نے بیٹے کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

مذہب کی خاطر اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی بالی ووڈ کی اداکارہ اور مفتی انس کی اہلیہ ثناء خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی جس میں وہ بیٹے کو گود میں لیے گھر میں کی گئی سجاوٹ دکھا رہی ہیں۔

ثناء خان نے پوسٹ میں لکھا کہ بیٹے طارق جمیل کی پیدائش کے ان کےشوہر مفتی انس سعید  نے اسپتال سے  گھر واپسی پر گھر کو خوبصورت انداز میں سجا کر انہیں سرپرائز دیا۔ ثناء خان کی بیٹے کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

اداکارہ ثناء خان نے 20 نومبر 2020 کو بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت مفتی انس سعید سے شادی کی تھی۔ ثنا خان کے ہاں رواں سال جولائی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے طارق جمیل رکھا ہے۔