دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا کی بیٹنگ جاری

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

سری لنکا کی دو وکٹیں 23 رنز پر گر گئی ہیں۔

ہوم ٹیم کی پہلی وکٹ 9 رنز پر گری تھی جب نشان مدھوشکا 4 رنز بنا کر رنز آؤٹ ہوئے تھے۔

سری لنکا کی دوسری وکٹ 23 رنز پر گری، جب شاہین شاہ آفریدی نے کوشل مینڈس کو 6 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔

سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کافی پریکٹس کی ہے، پرفارمنس برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

سری لنکا کے کپتان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، دو فاسٹ بولرز کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پاکستان پلیئنگ الیون

پاکستان کی ٹیم میں امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، آغا سلمان، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو  وکٹوں سے شکست دی تھی۔