بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست جالندھر میں پولیس اہلکار نے اپنے ہی تھانے کے اہلکاروں کے خلاف دھرنا دیا اور جالندھر ہائی وے بند کرکے بس کے آگے لیٹ کر احتجاج کیا۔
سکھجیت سنگھ کو پیٹی بھائیوں نے منانے کی کوشش لیکن اہلکار نے کسی کی نہ سنی۔
پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ میں چور کو پکڑتا ہوں اور ساتھی رشوت لے کر چھوڑ دیتے ہیں۔
اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں سڑک پر لیٹ کر دھرنا دیتے دیکھا جاسکتا ہے اور اپنے ہی تھانے کے اہلکاروں کی رشوت سے متعلق بتایا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ اس نے کچھ دن پہلے ہی ملزم کو ایک کیس میں پکڑا تھا جس کے بعد اسے بھوگپور تھانے لے جایا گیا تاہم ساتھی اہلکاروں نے اسے رشوت لے کر چھوڑ دیا۔
احتجاج کرنے والے پولیس اہلکار کو ساتھی اہلکار ہائی وے سے ہٹنے کا کہتے رہے لیکن وہ نہیں ہٹا، سکھجیت نے کہا کہ انہیں اہلکاروں نے لات بھی ماری ہے۔