امریکی خاتون نے چہرے کی فیس لفٹ سرجری کیلئے گھر بیچ دیا اور اب ایک وین میں رہائش پذیر ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ کیلی بیزلی نے خوبصورت اور جوان دکھنے کیلئے چہرے کی سرجری کا فیصلہ کیا۔
خاتون کی کہانی انٹرنیٹ پر بہت سے لوگوں کے رونگٹے کھڑے کر رہی ہے، کیلی نے رقم کا انتظام نہ ہو پانے کی وجہ فیس لفٹ سرجری کیلئے اپنا تین کمروں کا گھر $14,000 (11 لاکھ روپے) میں بیچ دیا اور اب وہ ایک وین میں رہائش پذیر ہیں۔
کیلی کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سرجری کے ذریعے انہیں ایک نیا چہرہ ملا ہے، وہ چاہتی ہے کہ لوگ اس طریقہ کار کو استعمال کریں اس میں شرم محسوس نہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 48 سال کی عمر میں میرا چہرہ تیزی سے ڈھل رہا تھا جبکہ جلد پر جھریوں اور دھبوں کے ذریعے عمر بڑھنے کے آثار ظاہر ہونے لگے ہیں تو انہوں نے فیس لفٹ سرجری کی ٹھان لی تھی تاہم میرے پاس اتنی رقم نہیں تھی جس کے باعث مجھے اپنا گھر بیچنا پڑا۔
کیلی نے اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ سرجری کے نتائج میری توقع سے زیادہ تھے، مجھے جوان نظر آنے کی امید نہیں تھی۔