میلبورن: انگلینڈ میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں جڑواں بہنوں نے ایک وقت ایک مقام پر بچوں کو جنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں بہنوں کے نام گیلیان گوگس اور نیکول پیٹریکوکاس ہیں اور دونوں بچپن سے ہی گہرے جُڑواں رہے ہیں۔ حتیٰ کہ ایک ہی وقت میں حاملہ بھی ہوئیں۔
گیلیان نے 22 اگست کو دوپہر 1.20 بجے اپنے بیٹے کو جنم دیا اور صرف پانچ گھنٹے بعد ہی ان کے بھانجے یعنی نیکول کے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ گیلیان نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ کچھ بھی ہو ایک ہی وقت کیلئے آپ اس طرح کی منصوبہ بندی نہیں کر سکتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم دونوں بہنوں نے زندگی میں جو بھی کچھ کیا ہمیشہ ایک ساتھ کیا ہے لہذا یہ واقعہ بھی اس کی ایک مثال ہے۔ علاوہ ازیں مماثلتیں صرف یہیں نہیں رُکتیں کیونکہ دونوں بچوں کی پیدائش بھی ایک ہی ڈاکٹر جوزف سگروئی نے کی۔
ڈاکٹر کا واقعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ کوئی عام بات نہیں ہے۔ جڑواں بہنوں کے لیے بھی ایک ہی وقت یا ایک ہی دن جنم دینا عام بات نہیں ہے۔ مزید برآں دونوں بچوں کے وزن بھی 3.5 کلو گرام تھا۔ ڈاکٹر نے یہ بھی کہا کہ یہ شیر خوار کزنز سے زیادہ حیاتیاتی بھائیوں کی طرح ہوتے ہیں۔