کافی اور اس کے فوائد کے بارے میں ماہرین کی مختلف آراء ہیں، جہاں کچھ ماہرین اس کو صحت کیلئے بہترین قرار دیتے ہیں تو وہیں کچھ ماہرین اسے نقصان دہ بھی کہتے ہیں۔
حیدرآباد دکن کے یشودا ہاسپٹل کے کنسلٹنٹ جنرل فزیشن اور ذیابیطس کے ماہر ڈاکٹر رنگا سنتوش کمار کے مطابق کیفین میٹابولزم کو بڑھانے، چربی کو کم کرنے اور بھوک کو کم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔
اگرچہ کافی صحت کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے، لیکن حالیہ تحقیق اس بات کوثابت کرتی ہے کہ کافی پینے سے واقعی صحت کے متعدد فوائد ہیں۔
تحقیق کے مطابق ایک دن میں تقریبا 2 سے5 کپ کافی کا استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس، دل کی بیماری، جگر اور اینڈومیٹریئل کینسراور ڈپریشن کے کم امکانات کو کم کرسکتا ہے۔
سیگنس لکشمی ہاسپٹل کے ایم ڈی میڈیسن ڈاکٹر سنجے کمار نے کہا کہ جب آپ ایک ماہ تک کافی پینا بند کردیتے ہیں تو آپ کو سر درد، تھکاوٹ اور چڑچڑاپن جیسی علامات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
یہ علامات عام طور پر کچھ دنوں کے بعد کم ہوجاتی ہیں کیونکہ آپ کا جسم کیفین کی کمی کو اپنانے لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ لوگوں کو اپنے ہاضمے میں تبدیلیاں محسوس ہوسکتی ہیں، کیونکہ کافی بعض اوقات پیٹ کی تکلیف یا ایسڈ ریفلکس کا باعث بن سکتی ہے۔
کافی چھوڑنے کے فوائد
تمام ماہرین کے مطابق ایک ماہ تک کافی ترک کرنے کے کچھ ممکنہ صحت کے فوائد بھی ہو سکتے ہیں۔
بہتر نیند
کیفین آپ کی نیند کے معیار میں مداخلت کر سکتی ہے اور کافی چھوڑنے سے نیند میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
ایسڈ اِن ٹیک:
کافی میں تیزابیت پوتی ہے جو کچھ افراد کے لئے ہاضمے کی تکلیف کا باعث بن سکتی ہے۔ کافی چھوڑنے سے ایسڈ ریفلکس یا بدہضمی سے متعلق مسائل کو کم کیا جاسکتا ہے۔
وزن میں کمی
اگرچہ کافی کو چھوڑنا براہ راست وزن میں کمی کا سبب نہیں بن سکتا ہے، لیکن چینی اور کریم والی کافی نہ پینےیا کمی سے کیلوریز کی مقدار کو کم کیا جاسکتا ہے۔