سستا ‌سمارٹ‌ وینٹی لیٹر تیار: علی گڑھ یونیورسٹی کراچی کی ذہین طالبہ کا کارنامہ

شہر قائد کی باصلاحیت طالبات نے بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے مریضوں کو جلد از جلد طبی سہولت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اسمارٹ وینٹی لیٹر تیار کیا ہے۔

یہ وینٹی لیٹر کیسے کام کرتا ہے؟
علی گڑھ یونیورسٹی کراچی کی ذہین طالبہ سیدہ دعا ہاشمی نے اپنی اس کاوش کے بارے میں ناظرین کو بتایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسمارٹ مکینکل وینٹی لیٹر ہے جو ہم 8 طالبات نے مل کر بنایا ہے، یہ مکمل طور پر وینٹی لیٹر نہیں ہے اسے ایک موبائل ایپ کے ذریعے بلیو ٹوتھ سے کنکٹ کی ہوئی ڈیوائس ہے۔