بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 160 کلو وزنی خاتون اپنے بستر سے نیچے گرگئی جسے اٹھانے کیلئے ریسکیو اہلکاروں کی مدد لینا پڑی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی عمر 62 سال ہے اور بیماری کی وجہ سے خاتون کا وزن انتہائی زیادہ ہے جس کی وجہ سے انہیں حرکت کرنے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون صبح کے وقت اپنے بستر سے گرگئی تھی، ان کے گھر والوں نے اٹھانے کیلئے بہت کوششیں کیں لیکن وہ ناکام رہے جس پر اہل خانہ نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد طلب کی اور فائر ڈپارٹمنٹ کو بلایا۔
مقامی حکام کا کہنا ہےکہ اہل خانہ کے مدد طلب کرنے پر ریجنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے اہلکار ان کے گھر پہنچے اور خاتون کو اٹھا کر دوبارہ سے بستر پر بٹھایا۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکار نے بتایا کہ خوش قسمتی سے گرنے کی وجہ سے خاتون کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔
اہلکار نے خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے موصول ہونے والی کال کو ایک غیر معمولی کال قرار دیا۔