دبئی: متحدہ عرم امارات میں رہنے والا ایک پاکستانی 8 کروڑ روپے سے زائد لاٹری جیت گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری محمد بطور فنانس منیجر ایک کمپنی میں کام کرتا ہے۔ جس نے قسمت آزمانے کے لیے محظوظ لاٹری کا ایک ٹکٹ خریدا تھا۔
محمد کی قسمت جاگی اور اس کی لاٹری نکل آئی جو 10 لاکھ درہم (تقریبا 8 کروڑ 36 لاکھ 85 ہزار روپے) بنتی ہے۔
لاٹری جیتنے والے خوش قسمت محمد کا کہنا تھا کہ وہ لاٹری جیتنے کے بعد سب سے پہلے بیوی بچوں کو لے کر عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائے گا اور کچھ رقم پاکستان میں مستحق بچوں کی تعلیم کے لیے بھی وقف کرے گا۔
پاکستانی شہری محمد گزشتہ سال ہی بیوی بچوں کے ہمراہ متحدہ عرب امارات منتقل ہوا تھا۔