گوانگ ڈونگ: چین میں حکام نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی چین میں طوفانی بارشوں کے بعد تقریباً 70 سے زائد بڑے مگرمچھ ایک فارم سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق موسلا دھار بارشوں نے جنوبی چین میں تباہی مچا دی ہے اور خطے میں متعدد ہلاکتوں کا باعث بنی ہے۔ اسی دوران مغربی گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر ماؤمنگ میں حکام نے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں کیونکہ 70 سے زیادہ مگرمچھ پورے شہر میں پھیل چکے ہیں۔
میڈیا نے ایک ایمرجنسی سیکورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ کہ کئی بالغ اور نابالغ مگرمچھ بھاگ گئے تھے جس میں کچھ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے تاہم ان میں سے کچھ کو پکڑ لیا گیا ہے لیکن ایک جھیل کی گہرائی کی وجہ سے یہ آپریشن مشکل ہورہا ہے۔