لندن: برطانیہ کے 49 سالہ شخص نے اپنی بیٹی کا نام اپنے بدن پر ریکارڈ تعداد میں لکھوایا ہے جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کی ہے۔
مارک اَوَن ایونز نے اپنی بیٹی ’لوسی‘ کا نام اپنی پیٹھ پر 667 مرتبہ لکھوایا ہے جسے ایک ہی نام کے سب سے زیادہ ٹیٹو کا عالمی اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ مارک نے دوسری مرتبہ اپنی بیٹی کے نام لکھوائے اور ان کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔
2017 میں مارک نے اپنی بیٹی کا نام 267 مرتبہ لکھوایا تھا جو اس وقت گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بن گیا۔ تاہم 2020 میں ایک امریکی ڈائڈرا وِگل نے اپنے جسم پر اپنا ہی نام 300 مرتبہ گدوایا اور یوں مارک کا ریکارڈ توڑڈالا۔ اس کےبعد مارک موقع کے تلاش میں تھے کہ وہ دوبارہ اس کا اعزاز اپنے نام کرسکیں۔
پھر مارک نے دوبارہ اپنے بدن پر بیٹی لوسی کا نام لکھوایا اور اس کی تعداد 667 تک جاپہنچی جس میں کئی گھنٹے صرف ہوئے۔ انہوں نے اپنی دونوں ٹانگوں پر کل 400 مرتبہ ٹیٹو بنوائے جس میں ساڑھے پانچ گھنٹے لگے۔ اس کاوش کو انہوں نے اپنی بیٹی سے معنون کیا ہے۔
دو ماہر فنکاروں نے یہ نام لکھے جس کے بعد مارک نے ایک نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔