برطانیہ : امریکی کتے کی نسل پر پابندی عائد کرنے کا حکم

برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک نے خوفناک حملوں کے ایک سلسلے کے بعد امریکی بُلی کتوں کی نسل پر پابندی عائد کرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے پر حالیہ کتوں کے حملوں کی ویڈیوز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکن کتے ہماری کمیونٹیز، خاص طور پر ہمارے بچوں کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔

انہوں نے پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بات کتوں کی تربیت کی نہیں ہے بلکہ یہ کتوں کا خوفناک رویہ ہے جو جاری نہیں رہ سکتا۔

رشی سوناک نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت ان حملوں کو روکنے کے لیے فوری طور پر کام کر رہی ہے۔ ہم نے حکام کو یہ کام سونپا ہے کہ سب سے پہلے ان حملوں کے پیچھے کتوں کی اس نسل کی وضاحت کریں جس کے بعد انہیں غیر قانونی قرار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ قانون میں فی الحال اس نسل کے کتوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی ہے جس کے بعد ہم اس خطرناک نسل پر قانون کے تحت پابندی لگا دیں گے اور نئے قوانین نافذ ہو جائیں گے۔