پاکستان کی پہلی خلاباز نمیرا سلیم رواں سال اپنے خلائی سفر کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ پہلے ہی رچرڈ برینسن کی بدولت خلا باز نمبر 6 کی پوزیشن حاصل کرچکی ہیں۔
نمیرا سلیم خلا نوردی کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں.
ورجن گلیکٹک ہولڈنگز نے تفصیلات جاری کی ہیں جن کے مطابق 5 اکتوبر 2023 سے ان کا خلائی سفر شروع ہوگا۔
گلیکٹک 04 نامی اس خلائی مشن میں تین نجی خلاباز شامل ہیں
جنوبی فرانس میں مقیم پاکستانی خاندان سے تعلق رکھنے والی نمیرا سلیم خلا کا سفر کرنے والی پہلی پاکستانی ہیں۔
انہیں 2006 میں حکومت پاکستان کی جانب سے پہلی پاکستانی خلاباز کے طور پر باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا تھا۔ 2007 ء میں نمیرا نے پاکستان کے لئے سیاحت کی اعزازی سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جنہیں وزارت سیاحت نے مقرر کیا تھا۔ وہ اپریل 2007 میں قطب شمالی اور جنوری 2008 میں قطب جنوبی پر پہنچنے والی پہلی پاکستانی ہیں۔
وہ 2008 ء میں ماؤنٹ ایورسٹ پر اسکائی ڈائیونگ کرنے والی پہلی ایشیائی اور پہلی پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔ وہ ایک امن کارکن ہیں اور انہیں 2011 میں تمغہ امتیاز (تمغہ امتیاز) سے نوازا جا چکا ہے۔