طب کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں کی اہلیت کے امتحان ایم ڈی کیٹ میں نقل کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
نقل کے لئے ائیر پلگ اُور بلیو ٹوتھ ڈیوائس کا استعمال کرنے والوں کو اگرچہ پکڑ لیا گیا ہے لیکن فیصلہ ساز سر جوڑ پر بیٹھے ہیں اُور اس مسئلے کا مستقل حل نکالنے کی فکر میں ہیں۔
ایم ڈی کیٹ امتحان میں مستقبل کے ممکنہ ڈاکٹروں نے جن آلات ڈیوائسز کا استعمال کیا اُن کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی اُور تقریباً 213 امیدوار ٹیکنالوجی کی مدد سے نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔