متحدہ علماء کونسل نے آئے روز پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ظلم عظیم قرار دیدیا

 لاہور:متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آئے روز پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا ڈرامہ بندہونا چاہیے۔

ہر پندرہ روز کے بعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافہ پاکستانی قوم کے سا تھ ظلم عظیم ہے، آئی ایم ایف کوخو ش کرنے کیلئے عوام کو زندہ درگور کرنے والے اقدامات سے گریز کیاجائے۔ 

انہو ں نے کہاکہ  حکومت پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فوری واپس لے اور عوام کو سبسڈی فراہم کرے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی کا مزید سونامی آئے گا، تیزی سے گرتی ہوئی معیشت کو نہ سنبھالا گیا تو ملک سنگین تباہی سے دوچار ہوجائے گا۔