ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سکینڈل میں ایک مبینہ ملزم گرفتار

پشاور میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل اور پرچہ آوٹ کرنے کے معاملہ میں اہم پیشرفت، ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچہ آوٹ کرنے میں ملوث ایک مبینہ ملزم پولیس نے گرفتارکر لیا ہے۔ پولیس ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزم کو پشاور کے علاقے فقیر آباد سے حراست میں لیا گیا، 30 سالہ ملزم پہلے بھی اس قسم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مبینہ طورپرایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سکینڈل میں ملوث گروہ کا کارندہ ہے جس سے پولیس کے اعلی حکام تفتیش کررہے ہیں۔
پولیس ذرائع ے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سکینڈل کا گرفتار ملزم امتحانی ہال میں پرچہ آوٹ کرنے والے لوگوں سے رابطہ میں تھا۔