شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرلی

آٹھ ہزار میٹر سےزائد بلند بارہ چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹآٹ مناسلو سر کرلیا ہے۔

شہروز کاشف 8 ہزار 163 میٹر بلند چوٹی کی ’ریئل سمٹ‘ پوائنٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، وہ سیون سمٹ ٹریک کا حصہ تھے۔

نوجوان کوہ پیما نے 2021 میں پہلی بارماؤنٹ مناسلو سر کیا تھا، بعد ازاں 2021 میں ہی انکشاف ہوا تھا کہ مناسلو کا رئیل سمٹ پوائنٹ چند میٹر آگے ہے، جس کے بعد انہوں نے مناسلو کو دوبارہ سر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اب انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس کے ذریعے مناسلو دوبارہ سر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے دیگر 2 کوہ پیما بھی 8 ہزار 136 میٹر بلند مناسلو چوٹی کے بیس کیمپ تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

 نائلہ کیانی اور سرباز خان امیجن نیپال مہم کی ٹیم کا حصہ تھے، دونوں بیس کیمپ ون پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

نائلہ کیانی کا کہنا ہے کہ وہ 21 ستمبر تک چوٹی تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔