ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سکینڈل، 35لاکھ روپے تک کی ڈیلز، والدین بھی شامل تفتیش

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کیلئے امیدواروں کی جانب سے 35 لاکھ روپے تک دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے طلبہ کے والدین کو بھی شامل تفتیش کیا ہے۔

والدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے پیسے نہیں دئیے، 30 سے 35 لاکھ روپے دینے کی بات ہوئی تھی۔

دریں اثنا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرنے میں ملوث ایک مبینہ ملزم کی نشاندہی پر مزید تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد چار ہو گئی جن میں سرغنہ بھی شامل ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزمان کا ایک گینگ ہے اور وہ اس طرح کی وارداتوں میں ملوث ہے۔