لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مسلم لیگ (قائد اعظم) کے سربراہ چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری چوہدری شجاعت سے ملاقات کے لیے اُن کی رہائش گاہ پہنچے اور صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔