دو ہفتوں میں بجلی چوروں کیخلاف 15 ہزار مقدمات درج، 2300 افراد گرفتار بجلی چوروں سے 88 ارب روپے کی ریکوری کی جا چکی ہے، پاور ڈویژن

گزشتہ 15 روز میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران ملک بھر میں اب تک 15 ہزارسے زائد مقدمات درج کرلیے گئے۔

حکام پاور ڈویژن کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران ملک بھر میں بجلی چوروں پر 15ہزار47 مقدمات درج جب کہ 2 ہزار 301 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک بجلی چوروں سے 7.88 ارب روپے کی ریکوری کی جا چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی کارکردگی بہترین رہی ہے جہاں 5 ہزار 878 مقدمات درج کیے گئے جب کہ 471 گرفتاریاں اور 2 ارب روپے سے زائد رقم ریکور کی گئی۔

ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 3 ہزار 889 مقدمات میں 689 افراد کو گرفتار، ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی نے گزشتہ 15 روز میں 8 بجلی چوروں کو گرفتار جب کہ 37 مقدمات درج کیے۔