سینیئر صحافیوں نے زیرحراست افراد سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

سینیئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں ںے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ کر ان سے مطالبہ کیا ہے کہ حسان نیازی، دیگرزیرحراست افرادسےمتعلق انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

63 صحافیوں اور تجزیہ کاروں کی جانب سے لکھے گئے خط میں چيف جسٹس کو بتایا گيا کہ پولیس نے 9 مئی کے واقعات پر  13 اگست کو حسان نیازی کو گرفتار کیا، 17 اگست کو انہیں فوج کی تحویل میں دیا گیا۔

خط میں لکھا گیا کہ فوج کی تحویل میں دیے جانے کے بعد سے حسان نیازی کا پتہ نہیں چل سکا، آپ سے اپیل ہے کہ متعلقہ حکام کو حسان نیازی کا ٹھکانا ظاہر کرنے کی ہدایت کریں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ہم آپ کو یہ خط کے لوگوں کے بنیادی حقوق کے محافظ کے طور پر لکھ رہے ہیں، اہل خانہ کو بنیادی معلومات دینے سے بھی انکارکردیا گیا ہے جبکہ حسان نیازی کے دفاع کے حق اور پسند کے وکیل کی فراہمی سے بھی انکار کیا جا رہا ہے۔