صحافی عمران ریاض خان بازیاب، گھر پہنچ گئے : سیالکوٹ پولیس

سیالکوٹ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔

سیالکوٹ پولیس کے مطابق عمران ریاض کو بحفاظت اپنے گھر پہنچا دیا گیا ہے، وہ اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ ہیں۔

ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کا کہنا ہے کہ صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوکر بحفاظت اپنے گھر  پہنچ گئے ہیں۔