اٹک، مال گاڑی پٹری سے اترگئی، ریلوے اہلکار جائے وقوعہ روانہ مال گاڑی پشاور سے راولپنڈی جارہی تھی۔

اٹک میں فقیرآباد کے قریب مال گاڑی پٹری سے اترگئی، جو پشاور سے راولپنڈی جارہی تھی۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، پشاور ریلوے ٹریک معطل ہوگیا، جبکہ جعفر ایکسپریکس کو اٹک ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کے اہلکار جائے وقوعہ روانہ ہوگئے ہیں، مال گاڑی پشاور سے راولپنڈی جارہی تھی۔