نیویارک: 400 پاؤنڈ وزنی ’اسٹنگرے مچھلی‘ پکڑ لی گئی

نیویارک میں کنیکٹی کٹ کے لانگ آئی لینڈ ساؤنڈ سے وائلڈ لائف کے عملے نے 400 پاؤنڈز وزنی ’اسٹنگرے مچھلی‘ پکڑ لی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنیکٹیکٹ فش اینڈ وائلڈ لائف کے عملے نے لانگ آئی لینڈ ساؤنڈ سے 6 فٹ سے زیادہ لمبی، 5 فٹ چوڑی اور تقریباً 400 پاؤنڈ وزنی ایک دیوہیکل ’اسٹنگرے مچھلی‘ پکڑی ہے۔

اس حوالے سے کنیکٹیکٹ فش اینڈ وائلڈ لائف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ‘اسٹنگرے مچھلی’ کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ ہمارے عملے نے کنیکٹی کٹ کے لانگ آئی لینڈ ساؤنڈ سے جال کے ذریعے 400 پاؤنڈ وزنی ایک دیوہیکل ’اسٹنگرے مچھلی‘ پکڑی ہے۔

اُنہوں نے اپنی فیس بُک پوسٹ میں کہا کہ  ’اسٹنگرے مچھلی‘ انگلینڈ سے فلوریڈا تک کے ساحل پر پائی جاتی ہیں لیکن لانگ آئی لینڈ ساؤنڈ میں یہ نایاب ہیں لہٰذا ہمارے عملے نے اس مچھلی کی جلدی سے پیمائش کرکے اسے فوری طور پر پانی میں واپس چھوڑ دیا تاکہ اس دیوہیکل ’اسٹنگرے مچھلی‘ کو زندہ اور اچھی طرح تیرتے ہوئے دیکھا جا سکے۔

اس کے علاوہ  کنیکٹیکٹ فش اینڈ وائلڈ لائف  کے عملے نے ایک ‘کوبیا مچلی’ بھی پکڑی جسے اُنہوں نے ایک بڑی شکاری مچھلی قرار دیا، اس قسم کی مچھلی 6 فٹ سے زیادہ لمبی اور وزن کم از کم 150 پاؤنڈ تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ یہ مچھلی پورے بحر اوقیانوس میں بہت سے مقامات پر پائی جاتی ہے لیکن وہ ڈیلاویئر اور میری لینڈ میں میں سب سے زیادہ پائی جاتی ہیں۔