بھارت میں پیٹ کے درد میں مبتلا شخص کے معدے سے ڈیڑھ سو سے زائد گھریلو اشیا برآمد ہوئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہر موگا کے مقامی اسپتال میں پیٹ کے درد، بخار اور متلی میں مبتلا 40 سالہ شخص کے معائنے کے بعد ڈاکٹرز پر انکشاف ہوا کہ اس کے معدے میں گھریلو استعمال کی اشیا موجود ہیں۔
ڈاکٹرز نے 3 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد متاثرہ شخص کے معدے سے گھریلو استعمال کی ڈیڑھ سو سے زائد اشیا نکال لیں۔ ان اشیا میں بٹن، ائیر فون ، سیفٹی پن، نٹ اور بولٹ سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔ متاثرہ شخص ایک ماہ سے بیمار تھے۔