جاپان میں ’علیحدگی پسند شادیاں‘ مقبول ہونے لگیں

جاپانی خاتون ہیرومی اور ان کے شوہر ہیدیکازو تاکیدا کی شادی کو کئی سال گزرچکے  ہیں اور ان کا ایک بچہ بھی ہے لیکن وہ شادی کے شروع دن  سے ایک دوسرے سے ایک گھنٹہ کے فاصلے پر رہایش پزیر ہیں۔

’علیحدگی پسند شادیاں جاپان میں بہت مقبول ہورہی ہیں کیونکہ یہ میاں بیوی کو دونوں ’حقیقیت‘ کا بہترین تجربہ کرنے کی اجازت دیتی ہیں- ایک طرف جوڑا ایک دوسرے کی محبت اور حمایت سے لطف اندوز ہوتے ہیں تو وہیں دوسری طرف وہ اپنے جیون ساتھی کے بارے میں فکر کیے بغیر انفرادی طرز زندگی کو بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔

بنیادی طور پر علیحدگی پسند شادی جوڑوں کو ایک ساتھ اور اکیلے رہنے کے فوائد سے نفع اٹھانے کی اجازت دیتی ہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ ازدواجی رشتہ باہمی محبت اور احترام پر مبنی ہو۔

بی بی سی نے حال ہی میں علیحدگی پسند شادی کرنے والے جوڑے ہیرومی اور ہیدیکازو پر ایک اسٹوری کی جس میں بتایا گیا کہ ہیرومی خود کو ایک مضبوط، خود مختار خاتون کے طور پر بیان کرتی ہیں جو فٹنس ٹرینر اور جم مینیجر ہیں جبکہ دوسری جانب ہیدیکازو ایک کاروباری مشیر ہیں جو اپنا زیادہ تر وقت کمپیوٹر کے سامنے گزارتے ہیں، ای میلز کا جواب دیتے ہیں اور رپورٹیں لکھتے ہیں۔