جرمن میوزیم کے ایک سابق ملازم کو حال ہی میں مبینہ طور پر متعدد پینٹنگز کو جعلی کاپیوں کے ساتھ تبدیل کرنے اور اصلی پینٹنگز کو فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے پرائیویسی کے سخت قوانین کی وجہ سے میونخ میں ڈوئچز میوزیم کے 30 سالہ سابق ملازم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ ملازم نے کم از کم چار پینٹنگز کو کاپیوں سے تبدیل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 2016 – 2018 کی مدت میں ملازم نے آرٹ کے فن پاروں کو کئی نیلامیوں میں فروخت کیا اور اس رقم کو قرض ادا کرنے کے لیے استعمال کیا۔ علاوہ ازیں رقم کو پرتعیش سامان خریدنے جیسے رولز رائس گاڑی اور مہنگی کلائی گھڑیاں خریدنے میں بھی سرف کیا۔