آئین کے مطابق انتخابات کرنے ہیں تو اس کے لئے تو نوے دن ہیں : مولانا فضل الرحمان

سربراہ جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے والے صرف پشتون نہیں لیکن ہاتھ صرف پشتونوں پر ڈالا جا رہا ہے ہماری بیورکریسی اور پولیس افسران ان پر گد کی طرح جھپٹ رہی ہے ،پاکستان اور افغانستان کے درمیان کمیشن قائم کیا جائے,آئین کے مطابق  انتخابات کرنے ہیں تو اس کے  لئے تو  نوے دن ہیں۔

پارٹی کے سوشل میڈیا سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پاکستان آکر حالات کا جائزہ لیں،یہ نگران حکومت نہیں لاورث حکومت ہے، شرم آتی ہے کہ ان بے چاروں پر تنقید کی جائے،وطن عزیز کو بچانے کے لئے تمام قوتوں کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔