نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر مسائل حل کریں گے، مریم اورنگزیب

لاہور میں نواز لیگ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو آرہے ہیں، نواز شریف نے 2017 میں دفتر سے نکالے جانے پر پوچھا تھا مجھے کیوں نکالا، لوگوں نے اس بات کا مذاق بنا دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں مہنگائی کم تھی، ان چوروں نے مہنگائی کہاں پہنچادی ہے، ملک ڈیفالٹ ہورہا تھا، شہبازشریف نے آ کر ملک کو بچایا، شہباز شریف نے سستا آٹا دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب نوازشریف وزیراعظم تھے تو ہر چیز سستی تھی، ان کے دور میں بجلی 12 روپے فی یونٹ تھی اور آٹا سستا تھا، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر مسائل حل کریں گے، وہ عوام کے لیے واپس آ رہے ہیں، انہوں نے اپنا مقدمہ اللہ پر چھوڑا تھا، آج منافق جھوٹا شخص اللہ کی پکڑ میں ہے۔