مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اعلیٰ اختیاراتی ادارے شوریٰ عالی کا اجلاس منعقد ہ
اجلاس میں مظلوم فلسطینیوں کی اسرائیلی جنایت کے خلاف جاری مزاحمت کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا، غزہ کے نہتے عوام پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور نسل کشی کی شدید مذمت کی گئی، حکومت پاکستان تمام تر مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر فلسطین کے مظلوم عوام کی کھل کر حمایت کرنے کا مطالبہ، دفتر خارجہ اسرائیلی سفاکیت اور درندگی کی دو ٹوک الفاظ میں مذمت کرے اور اسرائیل کی غزہ میں جاری غیر انسانی سلوک کو روکنے میں عالمی سطح پر اپنا بھرپور کردار ادا کرے، نگران وزیراعظم کا دو ریاستی فارمولے پر مبنی بیان دراصل اسرائیل کے غاصب وجود کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے، نگران حکومت کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیان بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فلسطین کے حوالے سے اصولی موقف کی سراسر نفی ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انکے ہر عمل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کر کے غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کو فوری واپس لے کر عوامی مسائل کو کم کیا جائے۔