حماس رہنما ابوالولید خالد مشعل اور مولانا فضل الرحمان میں ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے۔
سربراہ جے یو آئی ایف سے بات چیت کرتے ہوئے حماس رہنما نے انھیں فلسطین اسرائیل تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور جمعہ کو یوم طوفان اقصیٰ منانے پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، اپنے فلسطینی بھائیوں کو کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔
سربراہ جے یو آئی ایف نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کے فسلطینیوں سے وحشیانہ سلوک کا نوٹس لیں۔