واجبات کی عدم ادائیگی پر 3 ہزار سے زائد وکلا نااہل قرار

لاہور:  ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی پر 3 ہزار سے زائد وکلا کو نااہل قرار دے دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے واجبات کی عدم ادائیگی پر وکلا کو نااہل قرار دیا، ڈیفالٹر وکلا ہائیکورٹ بار کے 2024 میں ہونے والے الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے، بار بار مہلت کے باوجود واجبات کی عدم ادائیگی پر وکلا کو ڈیفالٹر اور ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے نااہل کیا گیا۔

وکلا کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے ہر طبقہ متاثر ہوا ہے جس میں وکلا بھی شامل ہیں، کچھ وکلا کی پریکٹس زیادہ بہتر نہیں، وہ اپنے گھر کا خرچہ تک مشکل سے برداشت کر رہے ہیں، بار ایسوسی ایشن کے واجبات کی کیسے ادائیگی کر سکتے ہیں؟