پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کے فیصلے سے نواز شریف متاثر نہیں ہوں گے کیونکہ صرف 5 سال کی نا اہلی سے متعلق قانون الگ سے پارلیمنٹ نے پاس کر رکھا ہے

سپریم کورٹ کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کافیصلہ، نواز لیگ کی قانونی ٹیم نے اپنی رائے سے نوازشریف اور شہباز شریف کو آگاہ کردیا۔ 

ذرائع نواز لیگ کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے فیصلے کے انکی واپسی پر اثرات کے بارے میں دریافت کیا تھا۔ اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں قانونی ٹیم نے فیصلے کے جائزے کے بعد رائے دیدی۔ 

ذرائع نواز لیگ کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کے فیصلے سے آپ متاثر نہیں ہونگے، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کے تحت آپکی نااہلی ختم ہوچکی۔

نواز لیگ کی قانونی ٹیم نے مزید کہا کہ صرف 5 سال کی نا اہلی سے متعلق قانون الگ سے پارلیمنٹ نے پاس کیا تھا۔