اسلام آباد میں گاڑی میں گیس ڈلواتے ہوئے سلنڈر پھٹ گیا، 2 خواتین جاں بحق

اسلام آباد میں گیس اسٹیشن پر پرگاڑی کا سلنڈرپھٹنے سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق سیکٹر ایف سیون میں پیٹرول پمپ پرگاڑی میں گیس ڈلواتے ہوئے سلنڈرپھٹ گیا۔سلنڈرپھٹنے سے گاڑی میں سوار 2 خواتین جاں بحق، ایک بچہ اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات تک گیس فلنگ اسٹیشن کو بند کردیا ہے۔