گوجرانوالہ میں زیر تعلیم 2فلسطینی طالبعلم تیز دھار آلے سے زخمی

گوجرانوالا میڈیکل کالج میں زیرتعلیم دو فلسطینی طلبہ کو تیز دھار آلے سے زخمی کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب تھانہ اروپ کے علاقے میں پیش آیا اور مسلح افراد نے فلسطینی طلبہ پر تیزدھارآلے سے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔

دونوں زخمی طالبعلموں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے غیر ملکی طالب علم خلدون اور عبدالکریم گوجرانوالا میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ہیں جنہوں نے رہائش کیلئے فلیٹ کرائے پر لے رکھا ہے۔

غیر ملکی طلبہ کے ساتھ والے فلیٹ میں ان کی ہم وطن طالبات بھی رہتی ہیں اور ملزمان طالبات کو تنگ کرتے تھے۔

  فلسطینی طلبہ کے طالبات سے چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر جھگڑا کیا اور اوباش لڑکوں نے غیر ملکی طلبہ پر حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی کرلی گئی ہے جنہیں جلد گرفتار کیا جائے گا۔