انڈونیشیا میں ایک کتے کی شادی پر 13 ہزار ڈالر سے زائد کی رقم خرچ کردی گئی، جس پر عوام نے شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں ایک کتے اور کتیا کی شادی کی تقریب دارالحکومت کے ایک شاپنگ سینٹر میں ہوئی، جہاں اس پروگرام میں شریک افراد مہنگے لباس میں تھے جب کہ یہ تقریب بھی خوب سجائی گئی تھی۔ شادی کی تقریب میں کئی افراد شریک تھے اور اس پر مجموعی طور پر 13 ہزار 350 ڈالر (تقریباً 38 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کی رقم خرچ ہوئی۔ شادی سے متعلق خبر اور تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی عوام نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کیا۔ بعد ازاں عوامی ردعمل دیکھتے ہوئے شادی کے منتظمین نے عوام سے معذرت کی۔