سی ای او ایجوکیشن اوکاڑہ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ ایک کروڑ 53 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن کے باوجود محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے مقدمہ کا اندراج نہ ہو سکا۔
اوکاڑہ سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد کا تبادلہ گجرات کر دیا گیا، تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
یاد رہے کہ اوکاڑہ میں سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر ارشد کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں انکوائری کی گئی۔
انکوائری ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک تصور نے مکمل کی جس میں ڈاکٹر ارشد کو قصور وار قرار دیا گیا اور اندراج مقدمہ کے لیے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال کو سفارش کی گئی۔
انکوائری محکمہ ایجوکیشن کے کلرک فراز کی جانب سے دیے گئے ثبوتوں کی بنا پر کی گئی تھی۔
ڈاکٹر ارشد پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم کلرک فراز کے اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر اپنے اہل خانہ کو منتقل کروائی تھی۔