سعودیہ میں 12 ہزار افغانوں سے جعلی پاکستانی پاسپورٹس برآمدگی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد:سعودی عرب میں 12 ہزار افغانوں سے جعلی پاکستانی پاسپورٹس کی برآمدگی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن مصطفی جمال کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی بنائی جس میں وزارت داخلہ، نادرا اورایف آئی اے کے سینئرافسران کو شامل کیا گیا ہے،کمیٹی میں پاسپورٹ امیگریشن کا ایک افسر سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے گا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی 15 دنوں میں جعلی پاسپورٹس کے اجرا کے کرداروں اور اس کی روک تھام پرسفارشات دے گی اور کمیٹی سعودی عرب بھیجے جانے پر نادرا، ایف آئی اے اور پاسپورٹ افسران کی ذمہ داری بھی طے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق سیکشن افسر وزارت داخلہ سیپ جان نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔